کراچی ، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 7 ملزم گرفتار، اسلحہ و مال مسروقہ برآمد

April 24, 2019 12:50 pm

جدت ویب ڈیسک ::کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزموں کو گرفتار کرکےاسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پولیس اور اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایرانی ڈکیت گروہ کےسرغنہ سکندر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا
ملزموں سے اسلحہ، کار اور ایک شہری سے چھینے گئے 15 ہزار روپے برآمد کرلئےگئے۔پولیس کے مطابق ملزموں کا گروہ بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو پولیس اہلکار بتا کر لوٹتے تھے جبکہ دیگر شہروں میں بھی وارداتوں میں ملوث رہے۔ ادھر لیاری میں کلری پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب تین ملزموں کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا،ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں