حادثاتی چیئرمین صاحب ، وزیراعظم نے کب کہا کہ جرمنی جاپان ہمسایہ ہیں، افتخار ‏درانی

April 23, 2019 12:56 pm

جدت ویب ڈیسک ::پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیر اعظم کے جرمنی اور جاپان سے متعلق بیان پر طنز کئے جانے پر وزیر اعظم کے مشیر افتخار درانی میدان میں آگئے ۔
افتخار درانی نے بلاول بھٹو زرداری کو نام لئے بغیر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حادثاتی چیئرمین صاحب ، وزیر اعظم نے کب کہا کہ جرمنی اور جاپان ہمسایہ ہیں ، وزیراعظم نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے بارڈر پر صنعتی زونز بنائے گئے ۔
وزیر اعظم کے مشیر افتخار درانی نے بھی ٹویٹ کا سہارا لیتے ہوئے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کی آکسفورڈ کی ڈگری پر جو پیسے لگے وہ ضائع ہو گئے

 

متعلقہ خبریں