پشاور میں انسداد پولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

April 23, 2019 10:55 am

پشاورجدت ویب ڈیسک: : پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نذر محمد نے ویکسین کو ناقص دکھانے کیلئے صحت مند بچوں سے بے ہوشی کی ایکٹنگ کرائی۔
تفصیلات کے مطابق پشاورمیں پولیومہم کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کاپردہ فاش ہوگیا، بچوں سے بیہوشی کاڈرامہ کرانے کی ویڈیو نشر کی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور بچوں سے بیہوشی کا ڈرامہ کرانے والے ملزم نذر محمد کوگرفتار کرلیا۔ناقص ویکسین فلاپ ڈرامے کا ڈراپ سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ، جس میں دیکھاجاسکتاہےکہ ایک شخص بچوں کوزبردستی بسترپر لٹاکر بے ہوشی کاڈرامہ رچا رہا ہے لیکن بچے تندرست دکھائی دے رہے ہیں۔
پشاورمیں پولیوویکسی نیشن سےبچوں کی حالت غیر ہونے کی افواہوں نےکھلبلی مچادی تھی،اوراسپتالوں میں عوام کاتانتابندھ گیاتھا۔ماشوخیل میں افواہوں پرمشتعل افراد نے مرکزی صحت پردھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کرکے آگ لگادی تھی ، جس کے بعد بارہ مشتعل افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں