مستقبل میں ایران کیساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان

April 22, 2019 5:15 pm

جدت ویب ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تہران میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایران کیساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب مین کہا کہ خطے میں باہمی تجارت معاشی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے ، پاکستان اپنے تجارتی حجم کو بڑھانے کی کوشش کررہاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان،ایران اور بھارت میں تجارت کاحجم بہت کم ہے ، پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں