پاکستانی میڈیا کو مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانا ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

April 22, 2019 4:47 pm

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک:: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانا ہوگا، پاکستانی میڈیا کو مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں سفارت کاری بھی بدل رہی ہے، معلومات کے تیز تبادلے کے باعث سفارت کاروں کو بھی آسانی ہوئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کا کردار کافی اچھا رہا ہے، پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے برعکس حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی۔ پاکستانی میڈیا نے بھارتی جھوٹ کے خلاف نیشنلسٹ طریقہ اپنایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانا ہوگا، پاکستانی میڈیا کو مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کو کچھ نئے سوالات بھیجے ہیں، بھارت نے پہلے کے سوالات کا جواب بھی ابھی تک نہیں دیا۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ چاہتے ہیں بھارت سے پلوامہ حملے پر قابل عمل معلومات مل جائیں۔

متعلقہ خبریں