مجھےچیئرمین نیب پر اعتماد ہے، مراد علی شاہ

April 16, 2019 2:56 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس(ر) جاوید اقبال پر اعتماد ہے وہ ایک قابل جج رہے ہیں۔
قومی احتساب بیورو(نیب) میں پیشی کے بعد مراد علی شاہ نے کہا 2018 کے الیکشن میں سندھ کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو سب سے زیادہ لوگ دیا، ہم کسی کو سازشیں کرنے سے نہیں روک سکتے لیکن یہ س ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی عدلیہ پر یقین ہے، اگر میرے پر شک تھا تو ایک بار تو بلاتے مجھے، ایسا لگتا ہے میرانام بعد میں ڈالا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نیب میں دیے گئے اپنے جوابات سے مطمئن ہوں تاہم افسران کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ایک سوال کے جواب میںمراد علی شاہ نے کہا ہے نیب نے صرف نوریاآبادی پاورپلانٹ کے بارے میں سوال کیے ہیں۔
ایک سوال کے جواب مراد علی شاہ نے کہا ہم نے چیئرمین نیب سے درخواست کی کہ آپ اپنے نچلی انتظامیہ کو دیکھیں، ہمیں ان پر اعتماد ہے وہ قابل ریٹائرڈ جج ہیں، ہمیں علم ہوا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر ریڈ میں چیئرمین نیب کو علم نہیں تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ سید مراد علی شاہ کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں