صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کے اہل ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

April 15, 2019 12:43 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک ::چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کے اہل ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے صادق سنجرانی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔اسلام آبادہائیکورٹ نے18 دسمبر2018 کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریباً 40 سال ہےجبکہ آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45 سال ہے۔
صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی تھی کہ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائےاورآرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں