پیپلز پارٹی والے کرپشن چھپانے کےلئے بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں ،جہانگیر ترین

Jahangir Tareen
April 14, 2019 3:15 pm

سیالکوٹ جدت ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لے کر عوام کے ووٹ کے ذریعے آئے ہیں، ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے،نیب کی ٹیم شہباز شریف کی صاحبزدی کے گھر صرف نوٹس دینے گئی تھی ،âنáلیگ اور پیپلز پارٹی والے کرپشن چھپانے کےلئے بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ نیب کی ٹیم شہباز شریف کی صاحب زادی کے گھر صرف نوٹس دینے گئی تھی، ٹیم نوٹس دے کر واپس آگئی تھی، نیب ٹیم کی صرف ایک گاڑی تھی اور پولیس کی نفری بھی ساتھ نہیں تھی۔انہوںنے کہاکہ âن áلیگ والے اپنی کرپشن چھپانے کےلئے بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، بلاول بھٹو بھی اپنی کرپشن کو چھپانے کےلئے کٹھ پتلی جیسی باتیں کررہے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لے کر عوام کے ووٹ کے ذریعے آئے ہیں، ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کے بی آر ٹی منصوبے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ خبریں