کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے خلاف ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز میں داخل

Quetta Dharna Hazara Bradri
April 14, 2019 3:08 pm

کوئٹہ جدت ویب ڈیسک :کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے خلاف ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے خلاف ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ۔متاثرہ خاندانوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت، نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عملدرآمد اور شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائے۔مظاہرین اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو مرکزی ہائی وے سے ملانے والے مغربی بائی پاس کو ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں لگا کر بند کیا اور علاقے میں کیمپس قائم کر لیے۔یاد رہے کہ ہزار گنجی میں جمعہ کو ہونے والے خود کش دھماکے میں ہزارہ برادری کے 7 افراد سمیت کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے تھے

متعلقہ خبریں