کراچی، مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار

Karachi Police in Action 2 Terrorist Killed
April 14, 2019 2:48 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں میں سرجانی ٹاون ،سچل اور گلستان جوہر سے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ طارق روڈکے ایک فلیٹ سےخواجہ سراکی تشدد زدہ لاش برآمد کی ہے۔شہر میں جرائم کی وادارت میں پولیس کیپ کا استعمال ہونے لگا، گلشن حدید میں 4 ملزمان ٹرانسپورٹر کے دفتر میں بیٹھے افراد کو لوٹ کر فرار ہوگئے، وادارت کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک ملزم نے پولیس کی کیپ پہنی ہوئی تھی۔ فوٹیج میں دیگر ملزمان کو دفتر میں لوٹ مار کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹر کے دفتر پر ڈکیتی کی واردات کی تھی، جبکہ ایک اور واردات میں میمن گوٹھ سے ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس نے سچل میں کارروائی کر کے بھابی کو قتل کرنے والے دیور کو گرفتار کر لیا ،ملزم امید علی نے 8 اپریل کو مقتولہ نسرین کو اسکے بچوں کے سامنے چھری کے وار کرکے قتل کیا تھا۔گلستان جوہر میں بلیس اپارٹمنٹ میں پولیس نے کارروائی کر کے ملزم اشتیاق سرکی کو گرفتار کیا ہے، ایس پی گلشن طاہر نوارنی کے مطابق ملزم نے بھٹائی آباد میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری پر تشدد کرکے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔اس معاملے میں پولیس مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کر رہی ہے،جبکہ گرفتار ملزم اور دیگر ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔سرجانی میں پولیس نے کارروائی کرکے دو اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے طارق روڈ پر دوپٹہ گلی میں فلیٹ سےخواجہ سرا کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

متعلقہ خبریں