وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا

Imran Khan Prime Minister Of Pakistan PTI
April 14, 2019 2:13 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہوگا،اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا،اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔سانحہ کوئٹہ پر وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی بریفنگ دیں گے،آئی ایف ایم سے ہونے والے مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا جب کہ سانحہ کوئٹہ پر وزیر مملکت داخلہ بریفنگ بھی دیں گے۔اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا جب کہ ایوا کیو ٹرسٹ کے معاملات بھی کابینہ اجلاس میں زیرِغور آئیں گے۔کابینہ کی جانب سے مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرری کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا تھا، اجلاس میں اقتصاری رابطہ کمیٹی âای سی سیá کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی تھی جب کہ وزیر اعظم نے فیصلوں پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ اجلاس میں نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ اور جینکو ون، ٹو، تھری کے سربراہان کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ تھی جب کہ سی ای او اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری اورانفارمیشن کمیشن ارکان کی سیلری پیکج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہلک بیماریوں کے علاج کے پروگرام کی بحالی، پیپرا رولز2004میں ترامیم اور فیصل آباد میں آبی وسائل کے لیے فرانس سے 94 ملین یورو قرض معاہدے کی منظوری کے امور بھی زیرغور آئے۔اس سے قبل بھی 2 اپریل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی تھی، بعد ازاں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ پہلی بار غربت کے خاتمے کے لیے پورا ڈویڑن بنایا گیا جب کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا اور سماجی تحفظ اور انسداد غربت پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں