ٹھٹہ کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

Thatta Railway Track
April 14, 2019 1:56 pm

ٹھٹہ: جدت ویب ڈیسک :جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ‘ ذرائع کے مطابق ٹھٹہ کے قریب دھابیجی اور جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے درمیان دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر بم نصب کررکھا تھا، شر پسندوں کا مقصد مسافر ٹرین کو نشانہ بنانا تھا‘بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر حیدر آباد سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پہنچ گئی، جس نے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر نصب بم میں 500 گرام بارودی مواد تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جانا تھا۔

متعلقہ خبریں