قومی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس پیرس میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی

April 10, 2019 2:25 pm

جدت ویب ڈیسک ::، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے شازیہ کیخلاف محکمہ جاتی کاروائی شروع کردی ہے اور پیرس میں اسٹیشن منیجر نے پولیس کو رپورٹ درج کرادی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبان پیرس پہنچنے پر لاپتہ ہوگئی، لاہور سےتعلق رکھنے والی ائیر ہوسٹس دوران ڈیوٹی پیرس سےلاپتہ ہوئی، فضائی میزبان شازیہ گزشتہ روز لاہور سے پیرس کی فلائٹ پی کے 733پر گئی تھی، بیس انچارج نےمبینہ طور پر سفارشی بنیادوں پر پیرس کی ڈیوٹی لگائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے پیرس پہنچنے پر فضائی میزبان شازیہ سعید ہوٹل کے کمرے میں اپنا سامان رکھنے کے کچھ دیر بعد وہاں سے بیلجیئم فرار ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں