سیکورٹی بہترین ،امریکی حکام نے پاکستان ایئر لائنز کو براہ راست پروازوں کے لیے گرین سگنل دے دیا

March 14, 2019 7:03 pm

جدت ویب ڈسیک ::امریکی حکام نے پاکستان ایئر لائنز کو براہ راست پروازوں کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودہ پالیسیوں کو عالمی سطح پرتسلیم کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سرمایہ کاری سے متعلق دوست پالیسیوں سے اب تک کئی ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جب کچھ ممالک نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بھی بحال کیں۔
اور اب امریکی حکام نے بھی قومی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام کے گرین سگنل کے بعد پی آئی اے نے امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کے لئے تیاری شروع کر دی ہے۔
اور امریکی قونصل جنرل میں پی آئی اے کی نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کی براہ راست پروازوں کی اجازت کے حصول کے لیے درخواست بھی کی تھی۔امریکی سفارتی عملے نے پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر پاکستان اور ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے پی آئی اے نے امریکہ نے اپنا آپریشن دو سال قبل اکتوبر 2017 میں نقصان کی وجہ سے بند کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آی اے امریکہ کے لئے طویل مسافت والے طیارے آپریٹ کرے گا۔گذشتہ روز امریکی قونصل جنرل جوائن ویگنر نے پی آئی اے کے سی ای او سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ خبریں