وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کر دیا

March 14, 2019 6:14 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈسیک ::: وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا افتتاح کر دیا، جس کے تحت 175 ملکوں کے لیے آن لائن ویزا جب کہ 50 ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سےویزا فیس میں بھی کمی کی گئی ہے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 175 ملکوں کے شہریوں کیلئے بھی ای ویزا سہولت ہوگی جبکہ 90 ملکوں کیلئے بزنس ویزا پالیسی لارہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امکانات ہیں کہ بھارت کے الیکشنز تک تھوڑا سا مسئلہ ہو، لیکن انشاء اللہ تمام پڑوسی ممالک سے ہمارے اچھے تعلقات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں