امریکہ کا بھارت میں 6 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان

March 14, 2019 2:45 pm

 

جدت ویب ڈسیک ::امریکہ نے بھارت میں 6 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ واشنگٹن میں ہوا۔امریکہ اور بھارت کے درمیان سکیورٹی اور سول نیوکلیئر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دنوں ممالک کے وفد کے درمیان دو روز تک واشنگٹن میں بات چیت جاری رہی جس کے بعد معاہدہ کیا گیا۔۔تاہم ایٹمی پاور پلانٹ سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی گئیں
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کو مزید انرجی مصنوعات فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ اور بھارت نے بدھ کو سیکیورٹی اور سول ایٹمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا. واشنگٹن میں دو دن کے مذاکرات کے بعد معاہدہ ہوا۔ امریکہ کے زیر انتظام ہتھیاروں کے کنٹرول اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے بھارتی خارجہ سیکرٹری وجے گوخیل اور اینڈریو تھومسن کے مابین بات چیت ہوئی۔ مشترکہ بیان میں دو طرفہ سیکورٹی اور سول ایٹمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا جب کہ مشترکہ بیان میں امریکہ کی طرف سے بھارت میں 6 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے سے متعلق بھی بتایا گیا

متعلقہ خبریں