انڈیا کی شکست اور میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ، بریکنگ نیوز بن گئی

March 14, 2019 12:30 pm

جدت ویب ڈسیک ::آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان انڈیا میں جاری ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔
اس کامیابی پر پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوٹیٹ میں عثمان خواجہ کے سٹرائیک ریٹ کو سراہتے ہوئے اسے اپنے پیغام میں نمایاں کرنے کے لیے لفظ ’سٹرائیک’ کو کیپیٹل لیٹرز میں لکھا۔ یہی نہیں انھوں نے سیریز میں عثمان خواجہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سیریز سینچری بنا کر ختم کرنے پر انگریزی میں ’کیپ’ کا لفظ نمایاں کرنے کے لیے کیپیٹل لیٹرز میں لکھا۔میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ پر کافی تبصرے بھی کیے گئے۔ ٹوئٹر صارف اہتشام الحق نے اُن کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا ’سر جانے دیں، وہاں بریکنگ نیوز میں پہلے سے آپ کے ٹویٹس گردش کر رہے ہیں۔
گو کہ ٹویٹ میں ’سٹرائیک ریٹ’ کا خاص حوالہ دیا گیا لیکن آج کل ایک روزہ میچ میں سٹرائیک ریٹس کو دیکھیں تو عثمان خواجہ نے رنز بہت تیز رفتار سے نہیں بنائے لیکن اُن کی کارکردگی سیریز میں پھر بھی اچھی رہی۔ پاکستان میں ان کی بیٹنگ کو خاصا سراہا جا رہا ہے۔ عثمان خواجہ کا نام پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کر رہا ہے۔ یہاں یہ بھی یاد کرا دیں کہ پاکستان کی اگلی ون ڈے سیریز آسٹریلیا کے خلاف ہوگی اور اگر عثمان خواجہ آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہوئے تو وہ پاکستان کے مد مقابل ہونگے۔ٹوئٹر صارف وجاہت کاظمی کی طرح بہت سے صارفین نے انڈیا کی شکست کےبارے میں یہ بھی کہا کہ جس میچ سے انڈیا کے کھلاڑیوں نے فوجی ٹوپی پہنی اس میچ سے ٹیم ہارنے لگی۔
آسٹریلیا نے انڈیا کو 273 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن انڈیا کی پوری ٹیم میچ کی آخری گیند پر 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمن عثمان خواجہ کی زبردست فارم نے انڈیا کے خلاف سیریز کا رخ موڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آخری میچ میں انھوں نے 106 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں