وزیر اعظم کی سادگی کی نئی مثال قائم تنخواہ و اخراجات وزرا سے بھی کم

March 14, 2019 12:19 pm

جدت ویب ڈسیک :: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سادگی کی نئی مثال قائم کر دی گئی ۔
وزیر اعظم عمران خان کی تنخواہ اور اخراجات وزرا سے بھی کم نکلے ، تنخواہ ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہے ۔ بطور وزیر اعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں نہ ہی ذاتی رہائشگاہ پر سرکاری اخراجات کئے جاتے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ میں سکیورٹی اخراجات بھی خود برداشت کرتے ہیں ۔وزیر اعظم کی نسبت وفاقی وزرا کی تنخواہ اڑھائی لاکھ روپے بنتی ہے ۔

متعلقہ خبریں