کرتارپور راہداری پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ

March 14, 2019 11:14 am

جدت ویب ڈسیک :: پاکستان نے امن کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا ، کرتارپور راہداری پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ ہو گیا۔
پاکستان اور بھارتی وفود کے مابین بات چیت سرحدی علاقے اٹاری میں ہو گی ۔پاکستان وفد کے سربراہ اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہم مثبت پیغام لے کر جا رہے ہیں ، مذاکرات وزیر اعظم کے وژن کا عکاس ہیں ۔ ادھر پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر حیدرشاہ امرتسر پہنچ گئے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کے امن کیلئے ضروری ہے ۔

متعلقہ خبریں