الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ کو نا اہل قراردےدیا

March 13, 2019 12:52 pm

کراچی: جدت ویب ڈسیک ::الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو ناا ہل قرار دے دیا، ان کی نا اہلی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان نے دائر کی تھی۔
تفصیلا کےمطابق کراچی کے ضلع وسطی کی یونین کونسل49 سے منتخب ہونے والے ارشد وہرہ اب ڈپٹی میئر نہیں رہے ہیں۔ ان کی نا اہلی پارٹی تبدیل کرنے کے سبب عمل میں لائی گئی۔
ارشد وہرہ اکتوبر 2017 میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ، تاہم وہ ڈپٹی میئر ایم کیو ایم کے بلدیا تی نمائندگان کے ووٹوں سے منتخب ہوئے تھے۔
ان کی نااہلی کے لیے اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ کے مطابق پارٹی بدلنے اور استعفی نہ دینے پر ارشد وہرہ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔فاروق ستار نے نا اہلی کے لیے باقاعدہ الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا اور اس خط میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی میئر کا پارٹی تبدیل کرنا الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوئے۔ قانون کے مطابق پارٹی چھوڑنے پر شخص عہدہ رکھنے کا اہل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں