وزیر اعظم خان آج قوم سے خطاب کریں گے ۔

February 19, 2019 12:43 pm

جدت ویب ڈیسک ::ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پلوامہ حملے کو جواز بنا کر پاکستان مخالف زہریلے پراپیگنڈے اور دھمکیوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔
چند روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے میں 44 فوجی مارے گئے تھے جس کا الزام بھارت پاکستان پر عائد کرنے کی سر توڑ کوشش کررہا ہے مگر اسی ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہے ۔ گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے واقعے پر پاکستان کو دھمکی دی گئی تھی جس کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ادھر کپیل شرما نے نوجوت سنگھ سدھو کے نکالے جانے کی بھرپور مذمت کی جب کہ اداکار اکشے کمار نے کہا کہ دہشتگرد اپنےہی ملک میں موجود چند لوگ ہیں ۔ کسی قوم پر الزام لگانا مناسب نہیں۔
ادھر انتہا پسند ہندوؤں سے نہ سیاستدان محفوظ ہیں نہ فنکار اور نہ ہی کھلاڑی ، انتہا پسند ہندوؤں کے مطالبے پر بھارتی کامیڈی شو سے نوجوت سنگھ سدھو کو نکال دیا گیا جب کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کی خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں