دبئی میں ابوظہبی کے ولی عہد سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات

Imran Khan in Dubai
February 10, 2019 4:29 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے جہاں ان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی‘وزیراعظم ساتویں عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے ۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا‘بعدازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر بحری امور علی زیدی، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں