پی ایس پی کے رہنما عتیق تالپور قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

Mir Atiq Talpur
February 10, 2019 1:47 pm

کراچی:جدت ویب ڈیسک : پاک سر زمین پارٹی صوبہ سندھ کے سیکریٹری میر عتیق تالپور قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ‘درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان شہباز کے قریب پاک سر زمین پارٹی صوبہ سندھ کے سیکریٹری میر عتیق تالپور قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ملزمان کی جانب سے چلائی جانے والی گولی ان کی گاڑی کے بمپر پر لگی جبکہ گاڑی میں ان کی فیملی بھی سوار تھی‘عتیق تالپور کا کہنا ہے کہ کوئی چھینا جھپٹی نہیں ہوئی ، سامنے آکر ایک ٹویوٹا کرولا گاڑی آکر روکی اور تینوں دروازے کھل کر اس میں سے اسلحہ بردار نقاب پوش نکال کے گاڑی کے سامنے کھڑے ہوگئے ‘ان کا کہنا تھا کہ الٹے ہاتھ پر ایک پلاٹ تھا جہاں سے وہ گاڑی تیزی نے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں