مشیروں کی تعیناتی پر گورنر اور وزیراعلیٰ نے آستین چڑھالیں

February 8, 2019 8:29 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک ::سندھ میں مشیروں کی تعیناتی پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آمنے سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مشیروں کی تعیناتی کے معاملے پر ایک دوسرے کی بھیجی گئی سمریاں روک لیں، گورنر سندھ نے اعجاز جاکھرانی کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنانے سے متعلق سمری روک دی، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت گورنر سندھ کے رویے پر ناراض ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر کے مشیر کی تقرری کی سمری ڈھائی ماہ سے وزیراعلیٰ سندھ نے روک رکھی ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ گورنر سندھ کو اپنا مشیر مقرر کرنے کا قانونی اختیار نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر ناصر شاہ کوششوں کے باوجود بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل کو نہ منا سکے، اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر کی جانب سے اپنے مشیر کی تعیناتی کی سمری روک چکے ہیں، گورنر سندھ تحریک انصاف کے رہنما امید علی جونیجو کو اپنا مشیر بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں