اسلام آباد پر چڑھائی کی تو حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے، بلاول بھٹو 3

Bilwal Bhutto Zardari PPP
January 13, 2019 12:31 am

کوٹری:جدت ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عوام نے اسلام آباد پر چڑھائی کردی تو حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اور حکومت باز نہ آئی تو اسے سبق سکھائیں گے کہ ووٹ کی چوری کا بدلہ کیسے لیا جاتا ہے‘کوٹری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دھاندلی سے حکومت ملی، وفاقی حکومت جانتی ہے کہ وہ ہمیں میرٹ اور کام میں شکست نہیں دے سکتی اسی لئے ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے، نااہل وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے اور پی پی پی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں