یاسمین راشد کوکام جاری رکھنے کی ہدایت، آپ کواستعفا نہیں دینےدیں گے،آپ کا کردار قابل تحسین ہے،:چیف جسٹس

January 12, 2019 3:11 pm

لاہورجدت ویب ڈسیک :::چیف جسٹس نے وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کوکام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آپ کواستعفا نہیں دینےدیں گے،آپ کا کردار قابل تحسین ہے، ہمارےپاس تعریف کے الفاظ نہیں جبکہ اینٹی کرپشن کوپی کےایل آئی کی انکوائری اور ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کی قانونی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کی، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین عدالت میں پیش ہوئیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہے، ایسے واٹس ایپ میسج موجود ہیں، کیا ان حالات میں کام کرنا چھوڑ دیں۔جسٹس ثاقب نثار نے مہم کے محرکین کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کردار قابل تحسین ہے، ہمارے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ کی تعریف کی جائے۔پی کےایل آئی سے متعلق ڈاکٹریاسمین راشدنے بتایا کہ بورڈآف گورنر بنادیا ہے، جون تک بچوں کےجگرکی پیوندکاری شروع ہوجائےگی، جس پر چیف جسٹس نےکہا چاہتےہیں اسپتال حکومت چلائے پہلےکی طرح ٹرسٹ نہیں،یہ عوام کی زندگی کامعاملہ ہےہم مدد کرناچاہتےہیں۔

متعلقہ خبریں