ملائشین وزیراعظم سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے

January 12, 2019 2:42 pm

اسلام آباد :جدت ویب ڈسیک ::مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر دورہ کریں گے۔ ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، جس میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون کے معاہدے کیےجائیں گے۔تفصیلات پاکستان میں غیر ملکی سربراہان مملکت کی آمد کاسلسلہ جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، مہاتیر محمد کے ہمراہ سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آئےگا، اس دوران سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون کے معاہدے کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں