العزیزیہ ، فلیگ شپ ریفرنس میں فیصلوں کے خلاف اپیل سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے بنچ تشکیل

December 28, 2018 3:42 pm

جدت ویب ڈسیک ::العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں فیصلوں کے خلاف اپیل سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے بنچ تشکیل دے دیئے گئے۔ سردیوں کی چھٹیوں میں بھی ڈویژن بنچ سماعت کیلئے دستیاب رہے گا۔
ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ابتدائی طور پر 4 جنوری تک کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اور جسٹس محسن اختر کیانی 31 دسمبر اور یکم جنوری ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی دو جنوری ، چیف جسٹس ہائی کورٹ اور جسٹس عامر فاروق 3 جنوری کو ڈویژن بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
احتساب عدالت العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ تو جاری کرچکی تاہم فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ ابھی تک جاری نہ ہو سکا۔ نیب ریفرنسز میں فیصلوں کے خلاف فریقین چار جنوری تک اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 31 دسمبر سے چار جنوری تک چھٹیوں پر ہوں گے۔ سنگل بنچ میں چیف جسٹس اکتیس دسمبر سے چار جنوری ، جسٹس عامر فاروق دو سے چار جنوری ، جسٹس محسن اختر کیانی 31 دسمبر سے دو جنوری تک سنگل بنچ میں کیسوں کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ خبریں