تحریک انصاف کا وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنانے جارہی ہے۔خرم شیر زمان

December 28, 2018 3:21 pm

جدت ویب ڈسیک ) تحریک انصاف نے جے آئی ٹی میں نام آنے پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اومنی، زرداری اور بحریہ ٹاون گٹھ جوڑ میں ابھی پانچ سو ارب روپے کی کہانی سامنے آئی ہے۔ سندھ میں دس برس کے ترقیاتی بجٹ کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے۔ یہ بھی کہا کہ مراد علی شاہ سندھ کے مجرم ہیں فوری استعفی دیں۔تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا تھا یہ لوگ بھٹو نہیں زرداری ہیں۔ بلاول اور فریال تالپور کے بھی اثاثےسامنے آئے ہیں۔ ان دونوں کی نااہلی کے لیے بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کرینگے۔
تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا پہلے علی بابا اور چالیس چور تھے، اب علی بابا اور ایک سو بھہتر چور ہیں۔ یہ دعوی کیا کہ پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد جان چھڑانے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں