شہر قائد میں کرائے کے قاتل اور بیرون ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کی چھان بین شروع

December 28, 2018 1:40 pm

جدت ویب ڈسیک ) کراچی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔ کرائے کے قاتل اور بیرون ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کی چھان بین شروع کر دی گئی۔تفتیشی اداروں نے سائوتھ افریقہ سے ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے آنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔
کراچی میں چند دنوں میں دہشتگردی کے بڑے واقعات کی وجہ سے تحقیقاتی ادارے بھی متحرک ہو گئے۔ علی رضا عابدی، پی ایس پی کے دو کارکنوں اور ایم کیوایم پاکستان کی محفل میلاد پرحملے کی تمام پہلوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق کرائے کے قاتل اور بیرون ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کی چھان بین شروع کر دی گئی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو سے حاصل واضح تصاویر کو بیرونی ممالک سے آنیوالے مسافروں کیساتھ ملایا جائیگا۔

متعلقہ خبریں