پنجاب میں دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق

December 28, 2018 1:29 pm

جدت ویب ڈسیک ::پنجاب میں دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور پینتس سے زائد زخمی ہو گئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوکاڑہ میں المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات کے لیے انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
شدید دھند کئی جانیں لے گئی۔ اوکاڑہ میں دھند کے باعث پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں چار افراد موقع پر جاں بحق جب کہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا چار زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔مریدکے میں جی ٹی روڈ پر بھی وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ چار افراد گھائل ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔چیچہ وطنی میں بھی کمالیہ روڈ پر دھند کے باعث دو بسیں ایک دوسرے پر چڑھ دوڑیں۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں