سائبیریا سے آنے والی یخ ہواؤں کے باعث ملک بھر شدید سردی نے ڈیرے جمالے لیے

December 28, 2018 1:23 pm

جدت ویب ڈسیک ) سائبیریا سے آنے والی یخ بستہ ہواؤں کے باعث ملک بھر شدید سردی نے ڈیرے جمالے لیے۔ کئی علاقوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ سائبیرین ہوائیں ملک میں داخل ہونے سے خون جما دینے والی سردی کی لہر نے بھی شہریوں کے کڑاکے نکال دیئے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر گیا۔
سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا۔ سکردو میں پارہ منفی دس، کالام منفی آٹھ جب کہ گوپس اور کوئٹہ میں منفی سات تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ ادھر ملک کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہر طرف دھند اندھا دھند ہے جس سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شدید دھند کے باعث موٹروے بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی ۔ حد نگاہ صفر ہونے پر پشاور سے رشکئی تک بند رہی۔ لا ہور ، کوٹ مومن اور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک موٹروے پر بھی ٹریفک معطل رہی۔
شدید دھند کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔ چارسدہ میں ٹرک کی ٹکر سے کار سوار ایک شخص زخمی ہو گیا۔
دوسری طرف موٹروے پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

متعلقہ خبریں