ہتھکنڈوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے، آصف زرداری

December 27, 2018 6:30 pm

نوڈیرو ،جدت ویب ڈسیک ::: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری طریقے سے الیکشن جیت کر ہم دوبارہ واپس آئیں گے، باپ بیٹا کھڑے ہیں پوری جماعت بھی ہمارے ساتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیربھٹو کی گیارویں برسی کے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔آصف زرداری نے کہا کہ دونوں باپ بیٹا کھڑے ہیں، جیالوں نے بتادیا ہم سب بھٹو ہیں یہ فخر کی بات ہے، جیسا کام یہ کرتے ہیں ہم ان کو جواب دیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ ہتھکنڈوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے، جیالوں میں اتنی ہمت ہے کہ ہم ان کا مقابلہ کریں گے، مخالفین کو پیپلزپارٹی اکیلے ہی منہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم عدالتوں میں بھی مقابلہ کریں گے، مخالفین کو صرف ٹی وی پر بیٹھ کر تنقید کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پہلے 100 دن میں ہم نے بی بی کارڈ دے دیا تھا، جس کو کام آتا ہو اس کے لیے 100 دن ہی بہت ہیں، پہلے 100 دن میں ہم نے مشرف کو بھی ہٹا دیا تھا اور آئین میں بھی ترامیم کی تھیں۔انشاء اللہ ہم عدالتوں میں بھی مقابلہ کریں گے

متعلقہ خبریں