علی رضا عابدی کے قاتلوں تک پہنچنےکے لیے جیل میں قیدیوں سے تحقیقات کا فیصلہ

December 27, 2018 4:14 pm

کراچی: جدت ویب ڈسیک :: ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قاتلوں تک پہنچنے کے لیے جیل میں قیدیوں سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علی رضا عابدی کے قتل کے کیس سے متعلق تفتیشی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ قاتلوں تک پہنچنے کے لیے جیل میں قیدیوں سے آج سے تحقیقات کی جائیں گی جب کہ ٹارگٹ کلنگ کیسزمیں گرفتار اوررہا ہونے والے ملزمان سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کروائی جارہی ہے، اطراف کے 6 مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں