پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین کا 47واں یوم شہادت آج منایا جائے گا

Sarwar Muhammad Hussain 47 Death Anniversary
December 10, 2018 12:30 am

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین کا 47واں یوم شہادت 10دسمبر پیر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔سوار محمد حسین شہید18جنوری1949ئ کو ڈھوک پیر بخش âضلع راولپنڈیá میں پیدا ہوئے۔وہ3ستمبر1966ئ کو پاک فوج میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوئے ۔71ئ کی پاک بھارت جنگ میں وہ اپنی یونٹ کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے تھے فوج میں اگرچہ وہ ڈرائیور تھے لیکن انہوں نے یونٹ کے ہر کام کو خوش اسلوبی سے انجام دیا ۔ سوار محمد حسین شہید5دسمبر 1971ئ کو ظفر والâشکر گڑھá کے محاذ پر دشمن کی گولہ باری کی پرواہ کیے بغیر خندق میںموجود اپنے ساتھیوں کو گولہ بارود پہنچاتے رہے وہ خود بھی ٹینک شکن توپوں کے پاس جا کر دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے تھے جس سے دشمن کے بہت بڑی تعداد میں ٹینک تباہ ہو گئے تھے ۔10دسمبر1971ئ کو سوار محمد حسین دشمن کی مشین گن کی گولیوں کا نشانہ بن گئے اور جام شہادت نوش کیا ۔سوار محمد حسین شہید کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاک فوج کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے جوان تھے۔

متعلقہ خبریں