کراچی سمیت پنجاب اور ‘کے پی’ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Rain In Karachi
December 9, 2018 3:10 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :کراچی میں موسم ابر آلود ہے اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سناتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں آج رات اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں آسمان پر گہرے کالے بادل چھانے کے بعد سردی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت اسلام آباد، راولپنڈی،کوئٹہ، ڑوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانولا ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں