کراچی فیکڑی میں آتشزدگی، 10 فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

Tolia Factory Fire in Karachi
December 9, 2018 3:02 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک : نیوکراچی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔نیو کراچی میں واقع فیکڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ڈپٹی چیف انجینر کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا ، تیسرے فلور تک رسائی ممکن بنانے کے لئی دیواریں توڑی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پالیں گے،فیکٹری میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں تھے جس کے باعث آگ پھیل گئی۔بتایا گیا ہے کہ تولیہ فیکٹری کی پہلی چار منزلوں میں آگ لگی، فائر بریگیڈ کی مدد کیلئے پاک بحریہ کی گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں، جہاں آگ کی شدت میں کمی ہو جائے گی وہاں کولنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے والی 10 گاڑیاں کارروائی میں مصروف ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں