شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کی سفارش

Shahbaz Sharif PMLN
December 9, 2018 2:51 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے لیے خط لکھ دیا‘پنجاب حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کیلئے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیکرٹری داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی ماڈل ٹا?ن میں موجود رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے ‘ان کی صحت اور حال ہی میں آنے والی طبی رپورٹس کے تناظر میں یہ درخواست کی گئی ہے ۔ وفاقی حکومت کو اس تجویز پر مبنی مراسلہ موصول ہوگیا ہے اور سب جیل قرار دینے کے فیصلے کے بعد وہاں جیل کا عملہ تعینات ہوگا۔

متعلقہ خبریں