وفاقی کابینہ نے برطانیہ اور آئرلینڈ سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دے دی

November 8, 2018 4:04 pm

جدت ویب ڈسیک ::وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے برطانیہ اور آئرلینڈ سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سمیت مختلف تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزراء ، معاونین اور اعلیٰ حکام کے بیرون ملک علاج پر پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو ختم کرنے کا سابقہ حکومت کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا گیا اور نوجوانوں کیلئے ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام بھی منظور کر لیا گیا۔اجلاس میں مولانا سمیع لحق اور کیپٹن ضرغام کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

متعلقہ خبریں