دادو کے قریب کوچ کی ٹریلر کو ٹکر ، 8 مسافر جاں بحق

November 8, 2018 12:14 pm

کراچی ،جدت ویب ڈسیک ::) مخدوم بلاول انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ ایک خاتون سمیت 8 مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 26سے زائدشدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 14 سے زائد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اور حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کوچ بری طرح تباہ ہوگئی۔جاں بحق سات افراد کی لاشیں ورثا کے حوالےکردی گئیں،،کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ایس ایس پی دادو کےمطابق مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔ حادثہ تیز رفتاری اور غلط ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا۔

متعلقہ خبریں