کراچی میں دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے والے 8 سالہ بچے کے والدین اور کے الیکٹرک میں معاہدہ طے پاگیا

September 19, 2018 12:36 pm

کراچی ( جدت ویب ڈیسک ) کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے والے 8 سالہ بچے کے والدین اور کے الیکٹرک میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔معاہدے کے تحت عمر کے اہلخانہ کو 25 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا جبکہ اس معاوضے میں سالانہ 5 فیصد اضافہ بھی ہوگا۔
کراچی کے علاقے احسن آباد میں بجلی کے تار گرنے سے بچے کی معذوری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک اورعمر کے اہلخانہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ، الیکٹرک کمپنی نے متاثرہ بچے عمر کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں