کوہاٹ،درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق

September 12, 2018 11:42 am

جدت ویب ڈیسک :: درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں کان دب گئی، واقعے کے نتیجے میں متعدد کان کن دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ کان میں دبے 9 مزدوروں کو زندہ جب کہ 4 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے ہے جب کہ امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں