کراچی‘محرم الحرام سلسلے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کی تیاریاں

Karachi Security High Alert
September 11, 2018 8:30 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی میں سیکیورٹی انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مشرقی علاقے نشتر پارک کے اطراف میں پولیس نے سیکیورٹی کے پیش نظر کنٹینر لگانے کے سلسلہ شروع کردیاہے،محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات سخت کئے جارہے ہیں،سیکورٹی پلان کے تحت ٹریفک کوامام بارگاہوں،مساجد کی جانب جانے سے روکا جائیگا۔محرم الحرام کے دوران سندھ میں 786 ماتمی جلوسوں نکالے جائیں گے جن میں سے 11 حساس ترین اور 312 حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ عاشورہ کے دنوں میں 3513 مجالس کا اہتمام کیا جائے گا جن میں سے 319 انتہائی حساس اور 1059 کو حساس کے درجے میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں