سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھانے اور شہر میں غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے سی ای او سمیت دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

May 22, 2018 12:50 pm

کراچی:جدت ویب ڈیسک :: سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھانے اور شہر میں غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے سی ای او سمیت دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کی پیداوار بڑھانے اور غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ کرنے کے معاملے پر سی ای اوکے الیکٹرک ودیگرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نےکے الیکٹرک کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کا حکم دیا تھا،25 مارچ 2016 کو نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کیا، عدالت نے نیپرا کو شوکاز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں