شہرِ قائد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار

May 22, 2018 12:24 pm

جدت ویب ڈیسک ::شہرِ قائد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور  محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں دن 12 بجے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس میں مزید اضافے کا امکان ہے جب کہ شہر میں شمال مغرب سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 3 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر جمعرات تک برقرار رہ سکتی ہے اور جمعہ (25 مئی) سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر 2 بجے تک شہر میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں