وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اورنج لائن ٹرین کےآزمائشی سفر کا افتتاح کردیا

May 16, 2018 6:34 pm

لاہورجدت ویب ڈسک ::: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اورنج لائن ٹرین کےآزمائشی سفر کا آغاز کردیا، یہ منصوبہ 27 کلومیٹر طویل ٹریک پر محیط ہے، تیز رفتار ٹرین 45 منٹ میں ایک سرے سے دوسرے مقام تک کا سفر طے کرے گی۔تفصیلات کے مطابق خادم اعلیٰ پنجاب اورنج ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کا افتتاح کردیا جو 27.12 کلومیٹر طویل ٹریک پر سفر کرے گی، ٹرین 254 کلومیٹر بالائے زمین جبکہ 1.72 کلومیٹر زیر زمین سفر کرے گی۔ٹرین کے کُل اسٹیشنز کی تعداد 24 ہے جن میں سے 2 زیرزمین ہیں ،منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں چین سے 27 ٹرینیں منگوائی گئیں جو پانچ بوگیوں کے ساتھ بوگیاں لگی ہوئی ہیں اور یہ ٹرین ایک سرے سے دوسرے سرے تک کا سفر 45 منٹ میں طے کرے گی۔اورنج ٹرین منصوبے پر تعمیراتی کام 4 پیکجز میں مکمل کیا جارہا ہے جن میں سے پیکج ون اور ٹو کے تحت ٹریک کی تعمیر جبکہ تھری اور فور میں بلترتیب ڈپو اور سٹبلنگ یارڈز بنائے جائیں گے۔میٹرواورنج ٹرین سروس سے یومیہ ڈھائی لاکھ افراد استفادہ حاصل کریں گے، 2015 میں شروع ہونے والے منصوبے کا مجموعی طور پر 88 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا۔

متعلقہ خبریں