رمضان کی آمد‘ریل کا سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری

Good News For Train Passengers in Pakistan
May 16, 2018 5:19 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :رمضان المبارک کے پرمسرت موقع پر حکومت اور محکمہ ریلوے کی جانب سے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ترجمان پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مسافروں کو رمضان میں تمام ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ پر 20 فیصد رعایت ہوگی،یکم رمضان سے تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائےگی،خصوصی رمضان پیکیج کا اطلاق یکم رمضان سے 20رمضان تک ہوگا،جبکہ اس کے بعد عید کے دنوں میں مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائےگی۔وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے 20رمضان تک ہو گا،تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق پاکستان ریلویز کو اعزاز حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھاتے ہیں، یہ کم کر دیتے ہیں۔ 5برسوں میں 2درجن سے زائد مواقع پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر چکے ہیں۔رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائےگی۔

متعلقہ خبریں