تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم

May 16, 2018 12:16 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک ::: تربیلا پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہوگئے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن اور متعلقہ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچ گئے جب کہ این پی سی سی کے حکام کا کہنا ہے پاور پلانٹ کی جلد بحالی کی کوشش کی جارہی ہے۔ تربیلا پاور پلانٹ میں بریک ڈاؤن کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ سوات میں صبح 10 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ لکی مروت، ملتان، بہاولپور اور گرد و نواح میں صبح سوا 9 بجے سے بجلی کی سپلائی بند ہے۔   چکوال اور اس کے گرد و نواح میں ساڑھے 9 بجے سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 20 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے۔
ادھر پنجاب کی صنعتوں کو 10 گھنٹے لوڈشیدنگ کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس پر آج سے عملدرآمد ہوگاترجمان پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ ملکی سطح پر فالٹ کو قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، کراچی، بلوچستان اور سدرن پنجاب میں صورتحال ٹھیک ہے، عارضی مسئلہ ہے جلد بند پاور پلانٹس بحال ہوجائیں گے دوسری جانب ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کا کہنا ہے کہ تربیلا پاور پلانٹ سے شروع ہونے والی ٹرپنگ سے چاروں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹس بھی ٹرپ کرگئے۔
ترجمان پاورڈویژن کے مطابق تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا پاور اسٹیشن کو بحال کر دیا گیا اور بجلی کی پیداوار 12 ہزار میگاواٹ ہو گئی ہے جس کے بعد مرحلہ وار بجلی کی مکمل پیداوار نظام میں شامل ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں