احتساب عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے نواز شریف عالمی طاقتوں کو اس معاملے میں ڈال کر اسے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں, فواد چوہدری

May 15, 2018 4:38 pm

جدت ویب ڈیسک ::۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے اور اس سے قبل نواز شریف عالمی طاقتوں کو اس معاملے میں ڈال کر اسے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کا معاملہ پس پشت چلا جائے، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی حکومت بھی پاکستان کے خلاف بیانیے کا حصہ ہے اور موجودہ حالات میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے صرف مذمت کافی نہیں، اس معاملے پر اجلاس دوبارہ بلایا جائے،تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ریاست سے زیادہ خود کو نواز شریف کا وفادار ثابت کرنے پر لگے ہیں، وزیراعظم اور شہباز شریف خود کو نواز شریف سے علیحدہ کریں۔فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف نے آج ڈان لیکس کی تصدیق کی اور ماضی میں بھارت کے ساتھ ان کی جو پالیسی رہی اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی دوبارہ ہونا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ تین مرتبہ منتخب ہونے والا وزیراعظم کرپشن کے الزام میں عہدے سے اتارا جائے اور پھر وہ کہے کہ کمیشن بنایا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ یا تو بہت زیادہ نااہل ہے یا وہ معاملے کو طوالت میں ڈالنا چاہتا ہے، رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کا مطالبے پر کان دھرتے ہوئے نئے انتخابات کرالیے جاتے تو ملکی سیاست میں کبھی خلا پیدا نہ ہوتا۔

متعلقہ خبریں