اورنگی ٹاؤن احتجاج ، مظاہرین پر پولیس کی سیدھی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی

April 17, 2018 3:50 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :: اورنگی ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں  بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی جس کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق رابعہ کی عمر 6 سال اور بلوچ پاڑہ کی رہائشی ہے۔ بچی کے والد کے بیان کے مطابق رابعہ 15 اپریل اتوار کو گھر سے کھیلنے نکلی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں